دنیا

ایران سے حملے روکنے کے بدلے فنڈز کی ادائیگی پر کوئی بات نہیں ہوئی، قطری عہدیدار

  • پاکستان اور امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح پر قریبی رابطہ برقرار
شائع اپ ڈیٹ

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز کہا ہے کہ قطر اور ایران کے درمیان ایرانی حملوں کو روکنے کے بدلے فنڈز کی ادائیگی سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اور اس نوعیت کی کسی گفتگو کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی موجود ہے، اور قطر کے مطالبات انہی چینلز کے ذریعے اٹھائے جا رہے ہیں۔