✕

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے ایک پرامن کثیرالملکی مشن کے قیام کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں برطانیہ کے ساتھ مل کر ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں وہ ممالک شریک ہوں گے جو اس مشن میں فرانس اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، تاکہ آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی آزادی کو بحال کیا جا سکے۔

ان کے مطابق یہ مشن مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہوگا اور حالات سازگار ہوتے ہی فوری طور پر تعینات کیا جا سکے گا۔