کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 753 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار664 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 9500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 14 روپے ہوگئی۔