کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 5 لاکھ روپے کی سطح پھر عبور

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 157 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 814 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کی بلند سطح عبور کرگیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 157 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 814 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 460 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار237 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 440 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 184 روپے ہوگئی۔