کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ، چاندی کے نرخ گرگئے
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 687 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 687 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار349 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 7 ہزار 744 روپے ہوگئی۔