دنیا

آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایرانی پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا، ٹرمپ کی دھمکی

  • منگل کا دن پاور پلانٹ اور برج ڈے ہوگا، سب کچھ ایک ساتھ لپیٹ دیں گے، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت اور نازیبا الفاظ پر مشتمل ایک پوسٹ میں دھمکی دی ہے کہ اگر اگلے دن تک آبنائے ہرمز کو نہ کھولا گیا تو ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ہفتے کو جاری کردہ 48 گھنٹے کی مہلت (الٹی میٹم) کے بعد ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران میں منگل کا دن پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا، سب کچھ ایک ساتھ لپیٹ دیا جائے گا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا!!!“

صدر نے مزید لکھا کہ اس آبنائے کو کھول دو، ورنہ تم جہنم جیسی زندگی گزارو گے، بس دیکھتے جاؤ!“

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ سخت بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور عالمی تجارتی گزرگاہ کی بندش کے حوالے سے سخت تشویش پائی جاتی ہے۔