دنیا
ایرانی قیادت کو ختم کردینگے، اسرائیلی وزیر دفاع
- اسرائیل اور امریکہ کے ایرانی اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملے
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل پر میزائل حملے جاری رہے تو اسرائیلی افواج ایرانی قیادت کا پیچھا کر کے انہیں قتل کر دیں گی اور اسلامی جمہوریہ کے اسٹریٹجک اثاثوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
کاٹز نے ایک ویڈیو بیان میں کہا جب تک اسرائیلی شہریوں کو میزائل باری کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا رہے گا، ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی جس سے اس کا قومی انفرااسٹرکچر اور حکومت کی آپریشنل صلاحیت مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ہم دہشت گرد قیادت کا تعاقب اور خاتمہ جاری رکھیں گے اور پورے ایران میں سیکیورٹی اہداف اور اسٹریٹیجک اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے۔