کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس پر مستحکم
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 20 ہزار406 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 794 روپے پر برقرار رہی۔