دنیا

چین کا ایران جنگ میں تمام فریقین سے فوجی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ

عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ پر مزید سنگین اثرات ہوسکتے ہیں، ترجمان
شائع اپ ڈیٹ

چین نے ایران جنگ میں شامل تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی کارروائیاں بند کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ پر مزید سنگین اثرات مرتب کریں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر ردعمل پوچھا گیا۔