دنیا

ایران نے پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی

  • کمانڈر شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے، ایرانی میڈیا
شائع March 30, 2026 اپ ڈیٹ March 30, 2026 02:10pm

ایران نے پیر کے روز پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی، جو شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے، ایرانی میڈیا نے پاسداران کے بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے 26 مارچ کو بیان میں کہا تھا کہ ایک انتہائی درست اور مہلک کارروائی میں اسرائیلی افواج نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر تنگسیری کو دیگر اعلیٰ بحری کمانڈ حکام کے ساتھ ہلاک کر دیا۔