کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 81 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 686 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 81 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 686 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 945 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 24 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 7 ہزار 684 روپے ہوگئی۔