کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,800 روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 543 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 8700 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 8 ہزار 441 روپے ہوگئی۔