دنیا

ایران حمایت یافتہ عراقی گروپ نے امریکی فوجی طیارہ گرانے کی ذمہ داری قبول کر لی

  • گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کے سی-135 طیارہ اپنے ملک کی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع میں گرا دیا
شائع اپ ڈیٹ

عراق میں ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے ایک اتحاد، اسلامی مزاحمت، نے جمعرات کو مغربی عراق میں ایک امریکی فوجی ایندھن سپلائی کرنے والے طیارے کو گرانے کی ذمہ داری قبول کی۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے کے سی-135 طیارہ اپنے ملک کی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع میں گرا دیا۔