کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 5176 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 5176 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 179 روپے کی کمی سے 9 ہزار 175 روپے ہوگئی۔