دنیا
قطر ایئرویز کا مسقط اور ریاض سے پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے محدود امدادی پروازیں چلانے کا اعلان
- ریاض سے فرینکفرٹ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی
قطر ایئرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات سے مسقط اور ریاض سے پھنسے ہوئے مسافروں کی روانگی کے لیے محدود امدادی پروازیں چلائے گی۔
ایئر لائن کے مطابق مسقط سے ایمسٹرڈیم، برلن، کوپن ہیگن، لندن (ہیتھرو)، میڈرڈ اور روم کے لیے پروازوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جب کہ ریاض سے فرینکفرٹ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ متاثرہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔