دنیا

ایرانی عبوری لیڈرشپ کونسل میں علی رضا عارفی کی بطور فقہی رکن تقرری

  • یہ کونسل اس وقت تک سپریم لیڈر کے فرائض انجام دیتی ہے جب تک کہ مجلسِ خبرگان نئے رہنما کا انتخاب نہیں کر لیتی
شائع March 2, 2026 اپ ڈیٹ March 2, 2026 09:02am

آیت اللہ علی رضا عارفی کو اتوار کے روز ایران کی لیڈرشپ کونسل کا فقہی رکن مقرر کر دیا گیا۔ خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق یہ کونسل اس وقت تک سپریم لیڈر کے فرائض انجام دیتی ہے جب تک کہ مجلسِ خبرگان نئے رہنما کا انتخاب نہیں کر لیتی۔

گارڈین کونسل کے ایک مذہبی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے علی رضا عارفی، عارضی لیڈرشپ کونسل میں صدر مسعود پزشکیان اور چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجی کے ہمراہ شامل ہوں گے۔