کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونا 30 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزارروپے کے اضافے سے 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 146 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 94 روپے ہوگئی۔