کاروبار اور معیشت

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو سونا 71 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 5 ہزار 108 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتے کو سونا 71 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 5 ہزار 108 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 87 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار443 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 374 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 948 روپے ہوگئی۔