کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 933 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع February 18, 2026 اپ ڈیٹ February 18, 2026 12:43pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 933 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 114 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار439 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کے اضافے سے 8ہزار 46 روپے ہوگئی۔