دنیا
روس کا یوکرین کے علاقے سومی میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ، نائب وزیراعظم
- ریلوے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا، کولبیہ
روسی نائب وزیراعظم اولیکسی کولبیہ نے بتایا ہے کہ روس نے یوکرین کے شمالی علاقے سومی میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرونز سے بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔
کولبیہ نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر تباہ شدہ ریلوے بوگیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے توانائی (انرجی) کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
کولبیہ نے اس حملے کو یوکرینی لاجسٹکس کے خلاف دہشت گردی کی ایک اور کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن ٹرینوں کی آمد و رفت روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔