کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 21 ہزار 200 روپے کا تاریخی اضافہ

  • تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا
شائع January 29, 2026 اپ ڈیٹ January 29, 2026 02:58pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 70 ہزار روپے کی بلند سطح عبور کرگیا جب کہ دس گرام 5 لاکھ روپے کے قریب جاپہنچا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 212 ڈالر کے تاریخی اضافے سے 5 ہزار 505 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 21 ہزار200 روپے کے یکمشت اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 175 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار136 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 21100 روپے کے نمایاں اضافے سے 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 264 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 12 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 12 ہزار 175 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے۔