مارکٹس

ایک تولہ سونا 7 ہزار 500 روپے مہنگا، نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 75 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4670 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 75 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4670 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بڑے اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 500 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 431 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار549 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 6431 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے بڑے اضافے سے 9 ہزار 782 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی۔