کاروبار اور معیشت

ارشد انیس سرل کمپنی کے چیئرمین مقرر

عدنان اسدر علی کی جگہ زبیر رزاق پلوالا آڈٹ کمیٹی ممبر منتخب
شائع January 14, 2026 اپ ڈیٹ January 14, 2026 02:33pm

دی سرل کمپنی لمیٹڈ نے بدھ کو کمپنی میں اہم تعیناتیوں (عہدیداروں کے تقرر) کا اعلان کردیا ہے ۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں مطلع کیا ہے کہ بدھ 14 جنوری کو منعقدہ اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بورڈ کے چیئرمین کا تقرر کردیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا ہے کہ ارشد انیس کو آج 14 جنوری 2026 سے کمپنی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ بورڈ نے عدنان اسدر علی کی جگہ زبیر رزاق پلوالا کو آڈٹ کمیٹی کا ممبر بھی مقرر کر دیا ہے۔

سرل کو 1965 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا اور بعد میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی دواسازی، صارفین کی صحت اور غذائی مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے۔

سرل انٹرنیشنل برانڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔