اسٹائلرز انٹرنیشنل لمیٹڈ نے جمعرات کو کمپنی میں اہم تقرریوں کا اعلان کردیا۔

کمپنی نے اس بات کا انکشاف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کیا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹائلرز انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے انتخابات 05 جنوری 2026 کو منعقد ہوئے۔

ان انتخابات میں جاوید ارشد بھٹی کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا جب کہ مستنصر احمد کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کیا گیا ہے۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی تیار ملبوسات (ریڈی میڈ گارمنٹس) کی تیاری، مارکیٹنگ اور برآمد کرنا ہے۔