مارکٹس
ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 4444 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 4444 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 28 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 173 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 3200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 8361 روپے مستحکم رہی۔