دنیا

روسی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملے سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ، گورنر کا بیان

  • ورونز میں حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹرین سروس بھی یبحال کی جا رہی ہے ،الیگزینڈر گوسیف
شائع January 6, 2026 اپ ڈیٹ January 6, 2026 01:44pm

روس کے علاقے ورونز کے گورنر الیگزینڈر گوسیف نے منگل کے روز بتایا کہ یوکرین کے ایک ڈرون حملے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے اور بنیادی ڈھانچے (انفرااسٹرکچر) کی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

گوسیف نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ ٹرین سروس کی بحالی کا کام جاری ہے۔