✕
کھیل

بنگلہ دیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلیوں پر غور شروع کردیا

  • بی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول اور مقامات میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بات آج نیوز نے رپورٹ کہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں بھیجے گا۔ بورڈ کے ایک ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں حکومت کے ساتھ مشاورت بھی کی گئی ہے۔

ان مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیم بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کو یقینی بنانا ناگزیر تھا۔

بی سی بی نے آئی سی سی سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میچز کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر کسی اور ملک میں منتقل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے فیصلے کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے شیڈول اور میچوں کے مقامات میں ممکنہ تبدیلیوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ حتمی فیصلہ بعد میں متوقع ہے۔