پاکستان

یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن میں حصص حاصل کرنے کے لیے تیار، اسحاق ڈار

سرمایہ کاری سے ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم کی ادائیگی میں مدد ملنے کی توقع ہے، نائب وزیراعظم
شائع December 28, 2025 اپ ڈیٹ December 28, 2025 10:32am

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان اور یو اے ای کے درمیان جاری اقتصادی تعاون کے تحت فوجی فاؤنڈیشن میں حصص حاصل کرنے جارہا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی سالانہ کارکردگی اور کردار سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات فوجی فاؤنڈیشن میں کچھ حصص حاصل کرے گا، اس سرمایہ کاری سے ایک ارب ڈالر کی واجب الادا رقم کی ادائیگی میں مدد ملنے کی توقع ہے، جبکہ مزید دو ارب ڈالر کے قرضے کو رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025