کاروبار اور معیشت

سونا مزید 2200 روپے مہنگا، چاندی بلند سطح پر

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 4334 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع December 18, 2025 اپ ڈیٹ December 18, 2025 12:52pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 4334 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے پر جاپہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 78 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی۔