مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 4325 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹ میں پیر کو سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 4325 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 229 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے کا ہوگیا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 68 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 532 روپے پر جاپہنچا۔