کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کےنمایاں اضافے سے 4221 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں 3 روز سے مسلسل کمی کے بعد جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کےنمایاں اضافے سے 4221 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا ۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 81 ہزار 54 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔

مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 72 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 72 روپے ہوگئی ۔