دنیا
روس میں آئل ڈپو پر یوکرین کا ڈرون حملہ، آگ بھڑک اُٹھی
- رات کے دوران یوکرین کے 102 ڈرونز کو روس کے مختلف علاقوں کے اوپر روک کر تباہ کر دیا گیا،روسی وزارت دفاع
یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے بدھ کے روز روس کے علاقے تمبوف میں ایک آئل ڈپو میں آگ بھڑکا دی، گورنر ییوجینی پرویوشوف کے مطابق فائرفائٹرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اور تمام ضروری وسائل اور عملہ متحرک کر دیا گیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ رات کے دوران یوکرین کے 102 ڈرونز کو روس کے مختلف علاقوں کے اوپر روک کر تباہ کر دیا گیا۔