کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام
- تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 ، دس گرام 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر برقرار
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4165 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 5 ہزار 642 روپے پر برقرار رہی۔