پاکستان

ایف بی آر نے برآمد کنندگان کیلئے انشورنس گارنٹی کا ڈرافٹ فارمیٹ جاری کردیا

  • اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں برآمد کنندگان شامل ہیں
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے تحت برآمد کنندگان کے لیے انشورنس گارنٹی کا ابتدائی مسودہ فارمیٹ جاری کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے ایکسپورٹ فسیلیٹیشن رولز کے تحت ڈرافٹ انشورنس گارنٹی فارمیٹ جاری کیا ہے، جو ایس آر او 957(I)/2021 بتاریخ 30جولائی 2021 کے ذریعے نافذ کیے گئے تھے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں برآمد کنندگان شامل ہیں جن میں مینوفیکچررز کم ایکسپورٹرز، کمرشل ایکسپورٹرز اور بالواسطہ برآمد کنندگان شامل ہیں، جبکہ اس کے علاوہ کامن ایکسپورٹ ہاؤسز، وینڈرز اور انٹرنیشنل ٹول مینوفیکچررز بھی اس کے صارفین میں شامل ہیں۔

ایف بی ار نے برآمد کنندگان کے لیے اٹل اور غیر مشروط دونوں اقسام کی انشورنس گارنٹیوں کا ڈرافٹ جاری کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق انشورنس گارنٹی سے مراد ایسی گارنٹی ہے جو وزارت تجارت میں رجسٹرڈ کسی انشورنس کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ہو اور جس کی پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی کم از کم درجہ بندی ”اے اے“ ہو۔

برآمد کنندگان انشورنس گارنٹی کے اس ڈرافٹ فارمیٹ کی کاپی ایف بی آر کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025