کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 4065 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہفتے کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 4065 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 972 روپے بڑھ کر 3لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 426,562 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 48 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 270 روپے ہوگئی۔