دنیا

سونے کی درآمد و برآمد دوبارہ بحال، وزارتِ تجارت نے حکم نامہ جاری کردیا

  • ایس آر او 760(I)/2025 مورخہ 6 مئی 2025 کو منسوخ کردیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

وزارتِ تجارت نے مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد سونے کی برآمد اور درآمد بحال کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں برآمد کنندگان دوبارہ ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کے تحت لازمی 120 دن کی مدت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ حکم نامہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے تجویز کی منظوری اور بعد ازاں وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد جاری کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وزارت تجارت نے مزید کہا کہ نوٹیفکیشن نمبر ایس آر او 760(I)/2025 مورخہ 6 مئی 2025 کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے، اور اس کے نوٹیفکیشن نمبر ایس آر او 760(I)/2013 مورخہ 2 ستمبر 2013 کے تحت معطلی کی مدت کو اسی کے مطابق معاف کر دیا گیا ہے، جس سے برآمد کنندگان ان ٹرسٹمنٹ اسکیم کے تحت 120 دن کی لازمی استحقاق کی مدت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025