کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4092 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بدھ کو بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4092 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے کے ہوشربا اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 3لاکھ 69 ہزار 994 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 177 روپے کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 442 روپے ہوگئی۔