عالمی و مقامی مارکیٹ میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3970 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5022 روپے پر مستحکم رہی۔