عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 4015 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے کے اضافے سے 5152 روپے ہوگئی۔