عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 4002 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 372 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 5300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کی کمی سے 5127 روپے ہوگئی۔