عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3965 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5034 روپے پر مستحکم رہی۔