کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18...
شائع October 25, 2025 اپ ڈیٹ October 25, 2025 01:36pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کے اضافے سے 4113 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے پر جاپہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 57 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 124 روپے ہوگئی۔