عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 4095 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کی کمی سے 433862 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت43 روپے کی کمی سے 5 ہزار 67 روپے ہوگئی۔