امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے پریزیڈنشل پرسنل آفس کا سربراہ ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو کو مقرر کردیا ہے،اس بات کا اعلان ٹرمپ نے اتوار کی صبح ٹرتھ سوشل پر کیا۔

ڈین اسکاوینو نے سرجیو گور کی جگہ سنبھالی ہے، جو حال ہی میں بھارت میں امریکا کے نئے سفیر کے طور پر تعینات ہوئے ہیں۔