حماس نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیا جانے والا حملہ اسرائیلی مظالم اور فلسطینی مسئلے کے خاتمے کی کوششوں کے خلاف ایک تاریخی جواب تھا۔
حماس کے سینئر رہنما فوزی برہوم نے ایک نشرکی گئی تقریر میں کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 7 اکتوبر کا طوفان الاقصیٰ حملہ فلسطینی تحریک کو ختم کرنے کی کوششوں کے جواب میں ایک تاریخی اقدام تھا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اس حملے میں 1,219 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جواب میں اسرائیل کی غزہ پر فوجی کارروائی کے نتیجے میں کم از کم 67,160 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار غزہ کی وزارتِ صحت نے جاری کیے ہیں جنہیں اقوام متحدہ نے قابلِ اعتبار قرار دیا ہے۔