عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 3759 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1900 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 105 روپے کے اضافے سے 4704 روپے ہوگئی۔