عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اڑان کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم چاندی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کی کمی سے 3750 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 26 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 663 روپے ہوگئی ۔