سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3719 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4595 روپے پر جاپہنچیں۔