عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 3657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 388600 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 29 روپے کے اضافے سے 4447 روپے ہوگئی۔