عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اڑان کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی سے 3618 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4100 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3515 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کی کمی سے4326 روپے ہوگئی۔